موسم کے انتہائی گرم ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے، ماہرین

واشنگٹن۔۔۔ موسمیاتی ماہرین کی رائے میں تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کے باوجود انتہائی گرم موسم کا خطرہ بدستور موجود ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تازہ جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس صورتحال میں زمینی درجہ حرارت میں 4 سے 5ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سطح سمندر 8 میٹر تک بلند ہو سکتی ہے۔ اس طرح دنیا کے متعدد علاقے زیر آب آ سکتے ہیں اور ایمازون کے جنگلات کے طرح بے شمار مقامات کا ماحولیاتی نظام بری طرح متاثر ہو جائے گا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی صورت میں ایکو سسٹم کے متاثر ہونے کے سلسلے کو روکا نہیں جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں