فوسل کمپنی نے اپنی اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز کی فورتھ جنریشن متعارف کرادی ہے۔نئی واچز کو فوسل کیو وینچور ایچ آر اور کیو ایکسپلورسٹ ایچ آر نام دیا گیا ہے۔ایکسپلورسٹ واچ کا ڈائمیٹر 45 ایم ایم ہے جبکہ وینچور کا 40 ایم ایم ہے۔ دونوں واچز میں ہارٹ ریٹ سنسر دیا گیا ہے ۔ گھڑیوں کو تیراکی کے دوران بھی پہنا جاسکتا ہے۔ ان میں جی پی ایس ریسیور بھی دیا گیا ہے۔ این ایف سی سپورٹ کو بھی ان میں شامل کیا گیا ہے یعنی یہ گھڑیاں گوگل پے کو سپورٹ کر سکیں گی۔ دونوں میں چار جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ چمڑے کے بینڈ کے ساتھ گھڑی کی قیمت 255 ڈالر جبکہ سٹیل بینڈ کے ساتھ قیمت 275 ڈالر ہے۔ دونوں واچز کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور ان کی شپنگ 26 اگست سے شروع ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments