ایپل انکارپوریشن امریکہ میں درج پبلک کمپنیوں میں ایک ٹریلین ڈالر کی مالیت والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ کمپنی کے اسٹاک میں بڑا اضافہ پچھلی سہ ماہی میں بہتر نتائج کی بدولت ہوا اور کمپنی کے شیئرز کی مالیت 207.04 ڈالر فی شیئر ہوگی۔ اگر کمپنی کے ماضی کو دیکھا جائے تو 21 سال پہلے اس کمپنی کی مالی حالت دگرگوں تھی۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی کمپنی میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری نے کمپنی کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد دی۔ کہتے ہیں کہ سرمایہ کاری کے بنا ایپل کا سفر آئی فون یا آئی پیڈ کی ایجاد سے پہلے ہی ختم ہو جاتا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے ایپل ٹیکس ادا کئے بغیر دنیا بھر میں پھیلے اربوں ڈالر امریکا منتقل کرنے میں کامیاب ہوا جس کی وجہ سے شیر کی مالیت 207 تک پہنچ گئی۔ تجزیہ کاروں کا خیال تھا ایپل سے پہلے ایمازون ٹریلین ڈالر کمپنی بن جائے گی البتہ ان کے اندازے کے برعکس ایپل نے یہ سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments