گیلکسی ایس 7 کے صارفین ہوشیار ، سنگین،انکشاف‎

سام سنگ کمپنی کے فلیگ شپ اسمارٹ فون گیلیکسی ایس 7 میں بڑی سیکیورٹی خامی سامنے آگئی ہے۔ آسٹریا کے ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق فون میں مائیکروچپ سیکیورٹی خامی کی وجہ سے اس کی ہیکنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے اور یہ میلٹ ڈاؤن نامی خامی ہیکرز کے حملے کو بآسانی کامیاب بنا سکتی ہے۔ اس خامی کی وجہ سے ڈیوائس سے ہیکرز حساس معلومات پڑھ سکتے ہیں۔ گزشتہ دہائیوں میں بھی اس کی وجہ سے لاکھوں چپس متاثر ہو چکی ہیں۔ سام سنگ کمپنی کو پہلے اس خامی سے محفوظ سمجھا جاتا تھا تاہم اب کمپنی نے بھی اس خامی کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے ماہ کمپنی نے اس خامی سے صارفین کو بچانے کے لیے ایک سکیورٹی اپ ڈیٹ تیار کرکے ریلیز کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں