برلن …. جرمن سائنسدانوں نے کئی برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعدتقریباًمکمل طور پر شمسی پینلز سے لیس الیکٹرک کار تیار کرلی ہے۔ جس میں ڈیش بورڈ پر ایک خاص قسم کی اسکرین لگی ہے جو گردو غبار سے محفوظ رکھتی ہے۔ اسے تیار کرنے والوں نے اسکا نام سیون رکھا ہے اور یہ آئندہ سال کے آخر تک بازار میں آجائیگی۔ خیال ہے کہ بازار میں آنے کے بعد اسکی قیمت 16000یورو تک ہوگی۔ یہ مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار ہے تاہم اسکا وینٹی لیشن سسٹم انتہائی جدید اور موثر ہے۔ اسکی تیاری کا سہرا سونو موٹرز نامی کمپنی کے سر ہے جو میونخ میں قائم ہے۔ واضح ہو کہ جرمنی نے 2020ءتک اپنی سڑکوں پر کم سے کم 10لاکھ الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔ اس کار میں پاور سپورٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے تاکہ راستہ طے کرتے ہوئے اسکی چارج شدہ بیٹری ختم نہ ہوسکے۔ اسے آسانی سے ری چارج کیا جاسکتا ہے اور اسکاتمام سسٹم گاڑی کے اندر موجود ہے۔ واضح ہو کہ سونو موٹرز 2016ءمیں قائم ہوئی اور اسی دن سے یہ نت نئی کاریں تیار کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments