بیلجیئم میں ہونے والی بیلجیئن گرینڈ پِرکس (جی پی) فارمولا ون ریسنگ میں کریش کے دوران نئی ٹیکنالوجی ‘ہالو’نے ڈرائیور کی جان بچالی، حالانکہ یہ ٹیکنالوجی ڈرائیور کو کچھ زیادہ پسند نہیں تھی۔ریس شروع ہوتے ہی اچانک فرنینڈو الونسو نامی ایک ڈرائیور کی گاڑی دوسری گاڑی پر آگری، تاہم گاڑی میں موجود ہالو ڈیوائس، جو ڈرائیور چارلس لیکریک کے سر کے اوپر لگائی گئی تھی،کی بدولت ڈرائیور محفوظ رہا۔اس حوالے سے ڈرائیور چارلس لیکریک کا کہنا ہے کہ سر کے اوپر لگی یہ ڈیوائس انہیں پسند نہ تھی تاہم اب وہ اس کی اہمیت کے قائل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ فارمولا ون ریسنگ میں ہالو نامی ٹیکنالوجی اسی سال متعارف کرائی گئی تھی۔اس ٹیکنالوجی کا مقصد ڈرائیور کے سر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments