کیلیفورنیا …. ماہرین فلکیات نے چند ماہرین طبعیات کے اشتراک سے تحقیق کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ انہیں زمانہ قدیم کے ایک اور آسیبی بلیک ہول کا سراغ ملا ہے۔ جو تشکیل کائنات کا سبب بننے والے بڑے دھماکے بگ بینگ سے پہلے ہی معدوم ہوچکا تھا۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ آسیبی بلیک ہول خود ہی ایسی کیفیات اور حالات پیدا کرتے ہیں جن کے نتیجے میں بگ بینگ جیسے واقعات پیش آتے ہیں اور ایک نئی کائنات وجودمیں آتی ہے۔ یہ وہ نظریہ ہے جسے ماہرین فلکیات سی سی سی یا کنفارمل، سائیکلک کوسمولوجی کا نام دیتے ہیں۔ اگر اس تحقیقی رپورٹ پر اعتبار کرلیا جائے تو ہمیں یہ بھی ماننا پڑیگا کہ ہم جس کائنات میں رہ رہے ہیں وہ اصلی حقیقی اور واحد کائنات نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی دنیائیں موجود تھیں۔رپورٹ کی تیاری میں آکسفورڈ کے ریاضی کے پروفیسر سے تعلق رکھنے والے ماہر طبیعات اور مشہور ریاضی داں راجر پینروز اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے ریاضی داں ڈینیئل این اور وارسا یونیورسٹی کے پروفیسر برائے نظری طبیعات کرسٹوف میسنر کی تحقیقات کو شامل کرلیا گیا ہے او راب حال ہی میں اسے فلکیات کے بین الاقوامی جریدے نے ا پنے شمارے میں نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments