کھیتوں میں اُگائی گئی فصلوں کو اکثر پرندے خراب کردیتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ایسے میں فصلوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے سبز لیزر لائٹس نہایت کارآمد ہیں۔امریکی ریاست اوریگن میں واقع ایک بلیو بیری فارم میں پرندے 25 فیصد فصل کو نقصان پہنچا رہے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے کسانوں نے نئے موسم کی آمد پر ایگری لیزر لائٹس لگانے کا تجربہ کیا۔ایگری لیزر لائٹس سبز رنگ کی ہوتی ہیں جو پرندوں کی آنکھ میں چبھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اسے دیکھ کر دور بھاگ جاتے ہیں اور 99 فیصد فصل محفوظ رہتی ہے۔اوریگن فارم ہاؤس کے مطابق ایگرو لیزر لائٹس سے 262،500 کلوگرام بیریز کو محفوظ کیا گیا جسے پرندے روزانہ خراب کردیتے تھے۔ایگری لیزر لائٹ کیمرے کی طرح کھیت میں نصب کی جاتی ہے جو پیڈسٹل ہوتی ہے یعنی یہ چاروں طرف حرکت کرتی رہتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments