ایپل کمپنی کی جانب سے نئے آئی فونز کی لانچنگ کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اور کمپنی نے 12ستمبر کو منعقدہ ایونٹ کے دعوت نامے بھی ارسال کردیے ہیں جس میں نئے آئی فونز کے ساتھ ساتھ ایپل واچ ایپل ٹی وی اور آئی او ایس اپڈیٹس کو بھی متعارف کروائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔کمپنی ممکنہ طور پر اس لانچنگ کی تقریب میں تین نئے آئی فون پیش کرے گی جس میں ایک پچھلے سال متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس کا ڈسپلے 5.8 انچ کا ہو گا۔ دوسرا فون 6.5 انچ کا ہو گا اور اسے آئی فون ایکس پلس نام دیئے جانے کا امکان ہے۔ تیسرا آئی فون 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا اور اسکی قیمت قدرے کم ہو گئی۔ تینوں آئی فونز میں ایج ٹو ایج ڈسپلے اور ایپل کی فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی دی جائے گی۔ کمپنی کے سستے ماڈل کی قیمت 700 سے 800 ڈالر جبکہ دیگر 2 آئی فونز کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments