مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آئی فون ماڈل ایکس سی کی تصاویر متعارف ہونے سے قبل ہی لیک ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین گیسکن نامی ایک صارف نے آئی فون ایکس سی کی کچھ ڈمی تصاویر شیئر کیں، جن میں بتایا گیا کہ آئی فون ایکس سی، 6.1 انچ ایل سی ڈی پر مشتمل ہوگا۔یوں تو آئی فون ایکس سی ممکنہ طور پر 12 ستمبر کو منعقدہ ایک ایونٹ میں متعارف کروایا جائے گا، لیکن ان کی لیک ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گلاس بیک اور سنگل ریئر کیمرے کے ساتھ ہوگا۔یہ فون صارفین کے لیے مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا، جس میں سفید، اسپیس گرے، روز گولڈ اور سرخ رنگ شامل ہے۔ممکن ہے کہ اسے ڈوئل سم کارڈ کے ساتھ پیش کیا جائے جیسا کہ اس سے قبل ایپل کمپنی کی جانب سے ڈوئل سم ڈیوائس متعارف کروانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔فی الوقت آئی فون ایکس سی کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں۔واضح رہے کہ آئی فون ایکس سی کے ساتھ ایپل کے 3 نئے آئی فونز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments