وپرٹینو: ایپل کی جانب سے تین نئے ماڈلز آئی فون ایکس ایس (10s)، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر متعارف کرادیے گئے ہیں۔ایپل ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایک ایونٹ میں ان تینوں نئے آئی فون ماڈلز کے ساتھ ایپل واچ بھی متعارف کروائی گئی ہے، جسے پہلے کی نسبت مزید اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔لانچنگ تقریب میں ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کے سب سے ایڈوانس آئی فونز ہیں، ہم آئی فون ایکس سیریز کو نئی بلندیوں تک لے جارہے ہیں۔نئے آئی فون ماڈلز کو پہلے سے بہتر اور تیز ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں تقریباً آئی فون ایکس جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔آئی فون ایکس ایس کی ڈسپلے اسکرین سپر ریٹینا 5.8 انچ ہے جب کہ ایکس ایس میکس کی ڈسپلے اسکرین 6.5 انچ ہے۔ان دونوں نئے آئی فونز میں او ایل ای ڈی، ایج ٹو ایج ڈسپلے، 12 میگا پکسل کیمرہ اور 7 میگا پکسل سیلفی کیمرہ فراہم کیا گیا ہے جب کہ دونوں میں ہی ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے۔آئی فون ایکس کی طرح اس میں بھی فیشل ریکگنیشن فیچر اور سلمر بیزلز دستیاب کیے گئے ہیں۔ان دونوں فونز میں ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ، وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments