واشنگٹن: معروف جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر جاری کردی جسے ایک سال تک آزمائش کے بعد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی بوئنگ نے طیاروں کی نئی سیریز 777X کے پہلے طیارے 777X-9 کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ طیارے کو واشنگٹن کے شہر ایورٹ میں اس کی اسٹیٹک آزمائش کی جائے گی۔بوئنگ کمپنی کے مطابق 777 ایکس طیارے میں 350 سے 425 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے 2020 تک مارکیٹ میں لایا جائے گا جب کہ آئندہ سال سے باقاعدہ طور پر اس کی آزمائشی پروازیں شروع کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بوئنٹگ کمپنی کی 99 سالہ تاریخ میں 777 ایکس نائن پہلا طیارہ ہے جس میں 235 فٹ اور 5 انچ طویل ونگزپین (ایک پر سے دوسرے پر کا فاصلہ) کا استعمال ہوا ہے جس سے ایئربس اے 350 کے مقابلے میں 12 فیصد تک فیول اخراجات کی بچت ہوگی۔نئے طیارے 777 ایکس کے پروگرام منیجر ڈورن بنگو کے مطابق اسٹیٹک ٹیسٹ کے دوران طیارے کے ڈھانچے اور اس کی قوت برداشت کو چیک کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ پروڈکٹ فراہم کی جائے۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بوئنگ A350 کے مقابلے میں 777 ایکس نائن کے آپریٹنگ اخراجات 10 فیصد کم ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اُسے کئی فضائی کمپنیوں کی جانب سے آرڈر مل چکے ہیں جن میں ایمریٹس، آل نیپون ایئرویز اور لفتھانسا بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر منظرعام پر آگئی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
its really amazing very nice