مائیکرومیکس کمپنی کی جانب سے کینوس تین اسمارٹ ٹی وی تین مختلف ڈسپلے سائز کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ٹی وی کو 32 انچ ایچ ڈی ریڈی ، 40 انچ فل ایچ ڈی اور 50 انچ فل ایچ ڈی کے ڈسپلے سائز میں پیش کیا گیا ہے۔ان اسمارٹ ٹیلیویژنز میں اینڈرائیڈ نوگٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس ٹی وی کے ساتھ وائرلیس اسمارٹ فون کنٹرول آپشن بھی پیش کیا ہے جس کی مدد سے اس ٹی وی کو اپنے سمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ کمپنی نے اس ڈیوائس میں کاڈ کور پروسیسر ، ڈول کور جی پی یو ، 1 جی بی ریم اور 5.5 جی بی آن بورڈ اسٹوریج دیا ہے۔ ٹی وی میں وائی فائی کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ کے لیے ایتھرنیٹ پورٹ بھی دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹی وی میں پری انسٹال ایپٹائیڈ ایپ اسٹور بھی موجود ہے جس کی مدد سے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کو انسٹال کیا جا سکے گا۔ 32 انچ کے ساتھ ٹی وی کی قیمت 13999 ہندوستانی روپے ، 40 انچ کے ساتھ 19999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فلپکارٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments