امریکی ایرو اسپیس مینوفیکچر کمپنی ‘اسپیس ایکس’ نے چاند کی سیر پر جانے والے اپنے پہلے پرائیویٹ سیاح کے نام کا اعلان کردیا۔اسپیس ایکس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ جاپانی ارب پتی، فیشن ماہر اور آرٹ کیوریٹر یوساکا مائے زاوا وہ خوش نصیب ہیں جو 2023 میں چاند کی سیر کو جائیں گے۔واضح رہے کہ اسپیس ایکس نے 14 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ ‘کمپنی نے ایک پرائیویٹ مسافر سے معاہدہ کیا ہے، جو بی ایف راکٹ میں چاند کے گرد سیر کرے گا’۔مزید کہا گیا تھا کہ ‘یہ عام انسانوں کے لیے اہم قدم ہے، جو خلاء کا سفر کرنا چاہتے ہیں، 17 ستمبر کو معلوم ہوگا کہ اس سفر پر کون اور کیوں جارہا ہے’۔اور اب کمپنی نے اپنے اس پرائیویٹ سیاح کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے۔اسپیس ایکس کے مطابق اب تک صرف 24 انسان چاند پر جاسکے ہیں اور 1972 کے اپولو مشن کے بعد سے کسی نے بھی چاند کا سفر نہیں کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments