رئیل می کمپنی کی جانب سے سی 1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں آئی فون ایکس کے طرز کا نوچ بھی شامل ہے۔ اسمارٹ فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 2 جی بی ریم ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو 256 جی بی تک ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون میں ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرے میں فیس ان لاک سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4230 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے 11 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments