جنیوا …. چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیک ما نے کہا ہے کہ2030ءمیں مصنوعات چین، امریکہ یا سوئٹزرلینڈ میں نہیں انٹرنیٹ پر دستیاب ہونگی۔ تجارتی خسارہ ماضی کے صنعتی دور کا لفظ ہوگا ۔ وہ جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے پبلک فورم سے خطاب کررہے تھے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق فورم میں تجارت 2030ءکے موضوع پر 2030ءاور اسکے بعد تجارتی ترقی خاص طور پر ٹیکنالوجی کی ترقی کے تجارت پر اثرات کے حوالے سے بحث کی گئی۔ عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو ازیویدو نے افتتاحی تقریب سے خطا ب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے لوگوں کے تجارت پر خیالات کو چیلنجز درپیش ہیں۔ مناسب پالیسیوں سے ٹیکنالوجی کی ترقی سے تجارت کو واضح طو ر پر فروغ یا جاسکتا ہے۔ چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیکب ما نے تقریب میں کہا کہ ان کے خیال میں 2030ء تک 99فیصد تجارت آن لائن ہوگی۔ 80فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں ، ای کامرس اور آزاد تجارت سے فائدہ اٹھائیں گی۔ انٹرنیٹ کے دور میں ہم صرف تجارت کے معیار پر توجہ دیں گے۔ چین، امریکہ تجارتی کشمکش کے حوالے سے جیکب ما نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ 21ویں صدی میں مسائل کو تصادم کے بغیر انٹرنیٹ اور تخلیقی انداز میں حل کرنے کا طریقہ موجود ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments