ایپل کمپنی کے اب تک کہ مہنگے ترین آئی فونز آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس کو خریدنے والے صارفین کو شروع سے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نئے آئی فونز میں ایک اور بڑا مسئلہ سامنے آگیا ہے اور صارفین کی شکایت کے مطابق اُن کے نئے آئی فون چارج نہیں ہو رہے ۔ متعدد صارفین نے ایپل سپورٹ کمیونیٹیز ، میک ریومرز ، ٹویٹر اور یوٹیوب کے ذریعے اپنی شکایات سامنے رکھی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون اس وقت تک چارج نہیں ہوتا جب تک اسکرین ایکٹو نہ ہو اور اس مقصد کے لیے انہیں لائٹنینگ کیبل نکال کر فون کو دوبارہ چارجنگ کے لیے ری پلگ کرنا پڑتا ہے ۔اب تک سینکڑوں صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آ چکی ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments