انسٹاگرام اسٹوریز میں ٹیپ فیچر کی مدد سے اگلی اسٹوری کو دیکھنے کی سہولت تو موجود ہے لیکن انسٹاگرام پوسٹس دیکھنے کے لیے صارف کو اسکرول کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، ایسے میں امکان ہے کہ جلد ہی ٹیپنگ فیچر پوسٹس کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام کمپنی انسٹا پوسٹ کے لیے بھی ٹیپنگ فیچر کی سہولت فراہم کرنے والی ہے جس کی مدد سے صارف کو بار بار اسکرول اور بیک کلک کرنے سے چھٹکارا مل جائے گا۔یعنی جس طرح انسٹاگرام اسٹوریز ٹیپ کرنے سے بغیر بیک کلک کیے خودبخود سامنے آجاتی ہیں، ویسے ہی پوسٹ کے لیے بھی ٹیپنگ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انسٹاگرام کمپنی کے ترجمان نے ٹیک کرنچ ویب سائٹ کو یقین دہانی کروائی کہ پوسٹس کے لیے بھی ٹیپنگ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے، ہماری ہمیشہ یہی کوشش ہے کہ صارفین کے لیے بہتر سے بہتر خدمات انجام دے سکیں اور ان کی آسانی کا خیال رکھیں۔کمپنی کے مطابق انسٹا پوسٹس کے لیے ٹیپنگ فیچر کی آزمائش کا سلسلہ جاری ہے اور جیسے ہی اس پر کام مکمل کرلیا جائے گا، اس سے تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments