مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین اُن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، جو غلطی سے سینڈ ہوگئے ہوں، بعدازاں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔اور اب کمپنی اس فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسج منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔دوسری جانب واٹس ایپ آئندہ آنے والے دنوں میں اسٹیکرز اپ ڈیٹ کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments