نامناسب اور نفرت انگیز پیغامات کے خلاف ٹوئٹر کا بڑا ایکشن

گزشتہ ماہ سے اب تک ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے پیغامات میں غیر اخلاقی زبان اور نامناسب الفاظ کے استعمال کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات جاری ہیں، کمپنی کی جانب سے کئی مرتبہ صارفین کو خبردار بھی کیا جاچکا ہے اور اب ٹوئٹر نے ایک بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ جو صارفین پیغامات شیئر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کریں گے یا کسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر اخلاقی رویہ اختیار کریں گے، ان کی ٹوئٹس حذف (Delete) کردی جائیں گی۔کمپنی کے مطابق جب کسی ٹوئیٹ کے حوالے سے یہ تصدیق کرلی جائے گی کہ یہ نامناسب یا نفرت انگیز ہے تو اس صورت میں ٹوئیٹ پر ایک گرے رنگ کا باکس واضح کیا جائے گا، جس میں اُس ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا پیغام ہوگا۔یعنی ٹوئٹر کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بھی پیغام شیئر کیا جائے گا تو وہ حذف ہوجائے گا، جس کے ساتھ درج پیغام میں واضح کیا جائے گا کہ ’یہ ٹوئیٹ اب دستیاب نہیں کیونکہ یہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف ہے‘۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی صارف کی جانب سے اگر کسی دوسرے صارف کی ٹوئیٹ کو رپورٹ کیا جائے گا تو اس اصول کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بھی ٹوئیٹ حذف کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں