‘ٹِک ٹاک’ کو مات دینےکیلئےفیس بک کا ویڈیو میوزک ایپ ’لاسو‘ متعارف کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا کی مقبول ویڈیو میوزک ایپ ‘ٹِک ٹاک’ اس وقت نوجوانوں کی پسندیدہ ایپ ہے، یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک نے بھی ٹِک ٹاک کی نقل کرتے ہوئے لاسو (Lasso) ایپ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اسٹینڈالون پروڈکٹ یعنی ویڈیو میوزک ایپ ’لاسو‘ آزمائشی مراحل میں ہے، جسے جلد صارفین کے لیے میسر کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس پروڈکٹ پر فیس بک کے ویڈیو بنانے والے ممبرز اور اس کے اصول و ضوابط کی نگرانی کرنے والے پروڈکٹ ڈیزائنر بریڈی ووس کام کر رہے ہیں۔لاسو ایپ بھی ٹِک ٹاک میوزک ایپ کی طرح ہوگی، جس میں صارف کسی بھی مقبول گانے کے ساتھ ہونٹ ہلا سکتے ہیں یا کسی دوسرے صارف کے ساتھ مل کر بھی میوزک ویڈیو بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹِک ٹاک ایپ رواں برس جون تک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ تھی جس کے صارفین کی تعداد 5 ارب سے بھی زائد ہوچکی ہے۔نیچے دی گئی تصویر میں فیس بک کی لاسو ایپ کی ریلیز کی گئی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں