انسٹاگرام کے وہ صارفین جو ایک سے زائد اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب ’سیلف ری گرام‘ فیچر کی مدد سے بیک وقت ایک ساتھ دیگر اکاؤنٹس پر بھی اپنی پوسٹ شیئر کر سکتے ہیں۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام میں ’سیلف ری گرام‘ فیچر جلد آئی او ایس سسٹم کے لیے متعارف ہونے والا ہے۔رپورٹ کے مطابق صارف جب انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرنے جارہا ہوگا تو اُس وقت آپشنز میں ’سیلف ری گرام‘ فیچر بھی مہیا ہوگا، یعنی جہاں ’ٹیگ پیپل‘ اور ’مارک یور لوکیشن‘ کا فیچر ہوگا وہیں پوسٹ ری گرام کرنے کے لیے ’پوسٹ ٹو ادر اکاؤنٹ‘ (post to other accounts) کا آپشن ہوگا۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ فیچر اُن صارفین کے لیے زیادہ فائدے مند ثابت ہوگا جو انسٹاگرام پر کاروبار کر رہے ہیں کیونکہ اس سے وقت ضائع ہونے سے بچے گا اور بیک وقت ایک سے زائد اکاؤنٹس پر آسانی سے پوسٹس شیئر کی جاسکیں گی۔اس فیچر کو صرف آئی او ایس سسٹم یعنی آئی فون صارفین کے لیے متعارف کیا جائے گا جبکہ اینڈرائیڈز کے لیے اب تک کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments