نواز کو رہاہوئے 4دن ہوگئے، اسپتال کب داخل ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو رہا ہوئے4 دن ہوگئے لیکن وہ اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ۔میرا نواز شریف کو پلی بارگین کا مشورہ ہے۔پیسہ حسن ،حسین کا نہیں بلکہ آپ کا ہے لہذا قوم کا پیسہ واپس کریں ۔
ہفتے کو ٹویٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کو 4 دن ہوچکے ہیں لیکن کسی ہسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا ۔ وہ گھر پر ہیں، کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا اور بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار تھا ؟

انہوں نے کہا کہ میرا پھر سے انہیں مشورہ ہے کہ ان کیلئے آسان راستہ پلی بارگین ہے، پیسہ حسن اور حسین کا نہیں بلکہ نواز شریف کا ہے، قوم نے نواز شریف کو 3 مرتبہ عزت دی ہے لہذا قوم کا پیسہ واپس کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں