اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب ریفرنس کی سماعت کی تو آصف زرداری اور فریال تالپور دوسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، عبدالغنی مجید، عدیل شاہ راشدی اور اقبال آرائیں سمیت 30 ملزمان کو طلب کیا تھا۔سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ 5 ملزمان زیر حراست اور ملیر جیل میں قید ہیں جنہیں پیش نہیں کیا جاسکا۔سردار مظفر عباسی نے کہا جن حکام کو انہیں پیش کرنا تھا انہیں ہدایت دی جائے جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کے ذریعے ملزمان کی طلبی کے دوبارہ سمن جاری کردیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments