ناسا ٹیم کی مارس 2020 روور کی تیاری کے موقع پر سیلفی

مریخ کی سطح پر دوڑنے کے لیے تیار ہونے والی گاڑی مارس 2020 روور اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اس مرحلے کو ناسا بلڈ اٹ لائیو سے براہ راست بھی دیکھا جا سکتا تھا۔اس گاڑی کی تیاری میں مشغول ٹیم اپنے کام پر بہت فخر محسوس کررہی ہے اور اس میں حق بجانب بھی ہیں۔جب ہر شعبے میں کام کرنے والے اپنے اپنے کام کی سیلفی بنا رہے ہوتے ہیں تو پھر ناسا کی ٹیم پیچھے کیسے رہ سکتی ہے۔ناسا ٹیم کی اتنی محنت کے بعد اب اس کی شکل اس حد تک نکل آئی کہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ مشین مریخ پر چلنے کے لیے بہترین رہے گی۔ناسا نے اپنی ٹیکنالوجی لیب میں کام کرنے والی ٹیم کے ارکان کی ‘بنی سوٹ’ میں موبائل کیمرے سے سیلفی لیتے ہوئے تصویر جاری کی ہے۔روور میں نصب کیا جانے والے سینسر ماسٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ روور کی گردن اور سر ہے۔سیلفی میں 2020 روور کی موجودگی اسے مزید خوبصورت بناتی ہے۔سر اور گردن کی شکل دینے والا نصب ماسٹ اصل میں بہت سے کمیرے اور انسرومنٹ ہیں جسے روور مریخ پر تحقیق کے لیے استعمال کرے گا۔مارس روور کے بارے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسے 2020 میں لانچ کیا جائے گا اور یہ مریخ تک 2021 کے اوائل میں پہنچ جائے گا۔مارس 2020 مریخ سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے جمع کرنے والا پہلا مشن ہوگا۔

مارس 2020 روور سے یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ وہ وہاں پر اپنی سیلفیز بھی زمین پر بھیجے گا۔

ناسا ٹیم کی مارس 2020 روور کی تیاری کے موقع پر سیلفی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں