2020 میں آئی فون بڑی اسکرین کے ساتھ جلوہ گر ہوگا

موبائل فونز میں پہلے جدت کا سفر بڑے سے چھوٹا سائز سمجھا گیا اور ہر کمپنی چھوٹی سے چھوٹی اسکرین بنانے میں جٹ گئی لیکن پھر یہی سفر واپسی کا شروع ہوا جس میں موبائل ایپلی کیشنز کو جدید سے جدید بنانے کے دوڑ شروع ہوئی اور اسی میں موبائل اسکرین کا سائز دوبارہ سے بڑا ہونا شروع ہو گیا۔2020 کو ایپل موبائل فونز میں بڑی تبدیلیویں کا سال کہا جا رہا ہے اور اسی سال لانچ کیا جانے والا آئی فون 12 کے اسکرین سائز کو بڑا کردیا جائے گا۔ایپل اینالسٹ منگ چی کو کا کہنا ہے کہ آئی فون میکس کا سائز 6.5 سے 6.7 کر دیا جائے گا، ڈیزائن میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اب ٹرپل یعنی تین کیمروں کی تیاری کی جارہی ہے جو 2020 میں لوگوں کو ایپل کی طرف مزید متوجہ کر دے گی۔نئی اسکرین سائز کے ساتھ ہی شنید یہ بھی کی جارہی ہے کہ 2020 میں ایل سی ڈی کی بجائے او ایل ای ڈی آئی فون میں نصب کی جائے گی۔سب سے اہم یہ کہا جا رہا ہے کہ 2020 میں ایپل 4 جی سے 5 جی پر منتقل ہو جائے گا اور اس کی وجہ ایپل کی کوالکوم سے طویل قانونی لڑائی کے بعد مفاہمت قرار دی جا رہی ہے۔5 جی آئی فون کے مہنگے سیٹس میں دستیاب ہو سکے گا۔ صرف آئی فون نہیں بلکہ دیگر موبائل فونز میں بڑی اسکرین کو لانچ کیے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

2 تبصرے “2020 میں آئی فون بڑی اسکرین کے ساتھ جلوہ گر ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں