وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ اجلاس اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کی نئی قسط ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے، اے پی سی شہباز شریف کے کمر درد اور بلاول بھٹو کے تنظیمی دورے کی نذر ہو گئی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم سےکیسے سچ بول سکتے ہیں؟جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کھوٹے سکے چلنے والے نہیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ بھی دیا کہ ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments