لگژری گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ’رولس-روائس‘ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار’ویژن 100‘ متعارف کرا دی۔گاڑی کو باہر سے دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس گاڑی کے جدید فیچرز کا اندازہ با آسانی لگا سکتا ہے جس کی بناوٹ تمام گاڑیوں سے بے حد مختلف ہے۔گاڑی میں سامان رکھنے کے لیے جدید طرز کا ’لگیج سیکشن‘ الگ سے موجود ہے جو کہ سامان تک رسائی حاصل کرنے میں بے حد مدد گار ہو گا۔رولس-رائس کی یہ گاڑی مکمل طور پر خود کار ہے جو کہ آواز کی مدد سے سارے کام سر انجام دے گی، گاڑی میں رہنمائی کے لیے ایک ورچوئل اسسٹنٹ بھی موجود ہے۔گاڑی کے ٹائر 25 انچ کے 65 المونیم کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں جو کہ اسے دوسری گاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔گاڑی بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اور ہمارا وژن آج اس گاڑی کی شکل میں سب کے سامنے ہے اور یہ آسائش کی نقل و حرکت کا مستقبل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments