سائنس کی تحقیق نے اب ان افراد کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے جو کہ فلم دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔اس تحقیق کے بعد ہم سب اب فلم دیکھنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے کہ ہمیں فلم دیکھنی چاہیے یا نہیں۔حالیہ تحقیق سے بات ثابت ہوئی ہے کہ فلمیں دیکھنے سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے ہوسکتے ہیں اور آپ کے چہرے پر جلد جھریاں آجاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم دیکھتے وقت انسان کے چہرے کے تاثرات بھی فوراً تبدیل ہوتے ہیں، مثال کے طور پر ہم کوئی کامیڈی فلم دیکھ رہے ہیں تو ہم قہقہے لگا کر ہنستے ہیں جب کہ اگر ہم کوئی ڈراؤنی فلم دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ہم اکثر اپنی بھوؤں کو سُکیڑ کر فلم دیکھتے ہی۔فلم دیکھتے وقت ہم کتنی ہی مرتبہ اپنے چہرے کو سُکیڑتے ہیں اور ایسا کرنے سے ہمارے چہرے پر جَلد جہریاں نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔تحقیق میں 2000 لوگوں کے فلم دیکھتے وقت تاثرات کو جانچا گیا جس سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی کہ ایک ڈراؤنی فلم کو دیکھتے ہوئے عام انسان تقریباً 20 مرتبہ اپنا چہرہ سُکیڑتا ہے جب کہ کسی سنسنی خیز فلم کو دیکھتے وقت انسان تقریباً 50 مرتبہ اپنے چہرے کے تاثرات کو تبدیل کرتا ہے۔اگر بات کی جائے کامیڈی فلم کی تو کامیڈی فلم دیکھتے ہوئے کوئی بھی شخص 115 مرتبہ ہنستا ہے۔تحقیق کے بانی ڈاکٹر ہیری سنگھ کا کہنا تھا کہ حیران کن تاثرات کی وجہ سے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہوجاتی ہیں جب کہ 5 سال تک مسلسل ایسا کرنے سے جھریوں کے خطرات 50 فیصد تک مزید بڑھ سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments