پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیے، وارنر اور ویڈ کے درمیان 99 رنز کی شراکت ہوئی۔آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز پر پہنچا تو کینگروز قائد نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments