سیکنڈوں میں ڈرنک ٹھنڈی کرنیوالا مائیکرو ویو متعارف

مائیکرو ویو کو کھانے کی چیزیں سیکنڈوں میں گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب جدید ٹیکنالوجی نے مشروبات اور ڈرنکس کو بھی سیکنڈوں میں ٹھنڈا کرنے کا حل دریافت کرلیا ہے۔جی ہاں! جیسے آپ سیکنڈوں میں مائیکرو ویو کے ذریعے چیزوں کو گرما گرم کردیتے ہیں بالکل اسی طرح اب مائیکروویو کےذریعے مشروبات کو بھی سیکنڈوں میں ٹھنڈا کیا جاسکے گا۔حال ہی میں امریکی ریاست لاس ویگاس میں سالانہ ’کنزیومر الیکٹرانک شو 2020‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی کی ایجادات کی نمائش کی گئی۔اس ’ریورس مائیکرو ویو‘ کی سی ای ایس 2020 میں نمائش کی گئی ہے۔اس ’جنو ڈیوائس‘ کو میٹریکس کی جانب سے بنایا گیا ہے جس کی مدد سے آپ مشروبات کو سیکنڈوں میں ٹھنڈا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں