گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زبردست پری-آرڈر مرحلے کے دوران پاکستانی صارفین نے ثابت کیا ہے کہ HUAWEI Y9 Prime 2019 اب بھی ان کا پسندیدہ اسمارٹ فون ہے۔HUAWEI Y9 Prime 2019کے 64GB ورژن نے اپنے پیش روHUAWEI Y9 Prime 2019کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ پری آرڈرز حاصل کیے ہیں۔اس مقبولیت کے باوجود یہ اسمارٹ فون اب پورے پاکستان میں صرف31,999/-
روپے میں دستیاب ہے۔
اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ہواوے پاکستان کے کنٹری منیجر، اسکاٹ ہوانگ نے کہا،”Huawei’s Yکا شاندارورثہ مزید عمدہ کارکردگی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے کیوں کہHUAWEI Y9 Prime 2019 کے variant 64GB نے پری آرڈر کے مرحلے میں زبردست جوش وخروش اور مقبولیت برقرار رکھی ہے۔ ٹیکنالوجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے صارفین، ڈیلرز کے نیٹ ورک اور اسٹیک ہولڈرز اس باکفایت اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل اسمارٹ فون کی کارکردگی آزمانے کے لیے نہایت پر جوش ہیں۔ہم اپنے مداحوں کو یقین دلاتے ہیں کہ اْن کے لیے اس میں بہت کچھ ہے اور ہم Y سیریز کی ڈیوائسز کو بیمثال جدت سے بھرپور بناتے رہیں گے جو حقیقی معنوں میں استعمال
کرنے والوں کو بااختیار بناتی ہے۔”
HUAWEI Y9 Prime 2019 تمام اقسام کی روایتی notch ، سلائیڈر یا ہولز کو ختم کرتے ہوئے free bezel-کی خوبیوں میں اضافہ کرتا ہے اوراسکرین کا ظاہری سائز اصلی ڈسپلے ایریا سے زیادہ بڑا ظاہر ہوتاہے۔اس کی اسکرین کی سطح جدید ترین اور بلا رکاوٹ گلاس سے بنی ہے جس سے پورے مسحور کن نظارے کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے اور مستقبل کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ اس کا19.5:9 ratio aspect ہے جبکہ فل اسکرین ڈسپلے فرنٹ سرفیس کا 91 فیصد تک استعمال کرتا ہے جس سے
اِس کی خوبصورتی واضح طور پر نظر آتی ہے۔
اس اسمارٹ فون کے پیچھے 16MP+8MP+2MP کا ٹرپل کیمرا موجود ہے جبکہ 16MP کا Pop-up سیلفی کیمرا اضافہ شدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ دستیاب ہے اور یہ سب کچھ HUAWEI Y9 Prime 2019کے اہم فیچرز میں شامل ہیں۔اس کے فرنٹ کیمرے میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل1.8 f/ والا apertureشامل ہے جو f/2.2 aperture کے مقابلے میں 50فی صد زیادہ روشنی وصول کرتا ہے اوراپنے کوئیک فوکس اور نوائز کنٹرول فیچرز کے ذریعے استعمال کرنے والوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ
پیچیدہ سین تیار کر سکیں، امیجنگ میں اضافہ کر سکیں اور بے مثال صفائی، کنٹراسٹ اور معیار پیدا کر سکیں۔
اس اسمارٹ فون کا 12nm والا Kirin 710F پروسیسرزبردست اسپیڈاور کارکردگی دیتاہے جبکہ 4,000mAh کی بیٹری زیادہ عرصے تک چلتی ہے۔ اس کے پاورفل چپ سیٹ کو بھی ، اس کے پیش رو CPU کے مقابلے میں GPU کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ہواوے کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس(AI) کی گیمنگ ٹیکنالوجی مختلف حالات کی وسیع رینج کی نشاندہی کر نے کے بعد ان میں حقیقی زندگی کی سنسنی خیزی ، مثلاً ر ی لوڈنگ، ری کوائل، اور ساؤنڈ ویوزجو ایک دھماکے کی صورت میں آتی ہے،شامل کر کے گیمنگ کے تجربے
میں اضافہ کرتی ہے اور اس طرح آپ کو زیادہ جوش وخروش اور مسابقتی فائدہ پہنچاتی ہے!
یہ ڈیوائس تین رنگوں یعنی مڈ نائٹ بلیک، سیفائر بلیو اور ایمرالڈ گرین میں دستیاب ہے جس میں سے ہر ایک سحر انگیزاورمنفرد بصری شناخت ہے۔