جدید کمپیٹور کے دور میں کٹ، کاپی پیسٹ کمانڈز کی سہولت فراہم کرنے والے معروف کمپیوٹر سائنسدان لاری ٹیسلر چل بسے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاری ٹیسلر 74 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق زیروکس کمپنی نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پرکی جہاں سائنس دان نے اپنے کیرئیر کا سب سے زیادہ وقت صرف کیا۔ٹیسلرکو زیروکس میں کمپنی کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز نے کام کرنے کا موقع دیا جس کے بعد انہوں نے ایپل کمپنی میں 17 برس تک اپنی خدمات انجام دیں۔کٹ،کاپی اور پیسٹ کمانڈز ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اس وقت مقبول ہوئیں جب 1983 میں انہیں لیزا کمپیوٹر کے سافٹ ویئر میں شامل کیا گیا۔پرنٹ اینڈ ڈیجیٹل ڈاکیومنٹ بنانے والے کمپنی زیروکس کا کہنا ہے کہ لاری نے کٹ، کاپی، پیسٹ، فائنڈ اور ریپلیس سمیت دیگر کمانڈز ایجاد کی تھیں جس سے آج تمام کمپیوٹر صارفین اور ڈیجیٹل پر کام کرنے والے صارفین استفادہ کررہے ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم لاری کے انقلابی آئیڈیاز کے شکرگزار ہیں جس کی وجہ سے آج ہم سب کو دفتر میں کام کرنے میں آسانی ہے۔واضح رہے کہ ٹیسلر نے مذکورہ کمانڈز پرنٹ میڈیا میں ہونے والی کٹنگ اور افیکسنگ کو دیکھ کر بنائی تھیں۔ٹیسلر کی خدمات کو سراہتے ہوئے سلی کون ویلی میں دی کمپیوٹر ہسٹری میوزیم نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیسلر کا ماننا تھا کہ کمپیوٹر سب کے لیے ہونا چاہیے اس لیے کٹ، کاپی، پیسٹ کے آئیڈیاز کے ساتھ کمپیوٹر سائنس ٹریننگ کو بھی عمل میں لایا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
2 تبصرے “کمپیوٹر کی دنیا میں کٹ، کاپی پیسٹ ایجاد کرنیوالا سائنسدان چل بسا”
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Rest in peace
http://news.mobile-phone.pk/technology/
Rest in peace
http://www.mobile-phone.pk/