پنجاب کے بعد کراچی میں بھی سبزی اور پھلوں کی سرکاری قیمت پر فروخت کیلیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق اس سروس کے تحت نجی کمپنیز کراچی میں آن لائن سبزی اور پھل گھرگھرپہنچائیں گی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مہنگائی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مناسب داموں پر گھروں تک سبزی وفروٹ کی فراہمی کے لیے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔’کراچی پرائس لسٹ‘ ایپ کے ذریعےکراچی کے شہری پھل، سبزیاں اور گوشت سمیت روز مرہ کے استعمال کی مختلف اشیاء کو سرکاری قیمتوں پر حاصل کر سکیں گے۔صارفین اس ایپلیکیشن کو با آسانی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جب کہ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو، انگریزی اور سندھی زبان کا بھی آپشن ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“کراچی میں سبزی اور پھلوں کی فروخت کیلیے آن لائن سروس کا آغاز” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
great technology