پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر کے لیے صدرکا امیدوار نامزد کردیا- صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا اور نو منتخب صدر 24 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے- چیف جسٹس سپریم کورٹ صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
#PTI's regional president Barrister Sultan Mahmood agrees to be the party's candidate in #AJK presidential election, slated for Aug17. Initially reluctant to accept this office,he however changed his mind aftr his electorate's insistence n📞contact by @ImranKhanPTI the other day.
— Capital Journalists Forum (@cjfajk) August 11, 2021
بیرسٹر سلطان محمود چودھری پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اور انہوں نے حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی سے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
اس نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کشمیری صحافی فرحان خان نے لکھا کہ: ‘الیکشن 2021 میں فتح کے بعد بیرسٹر سلطان کو توقع تھی کہ انہیں وزیراعظم بنایا جائے گا لیکن قرعہ فال سردار عبدالقیوم نیازی کے نام نکلا۔
اس کے بعد خدشہ یہ تھا کہ سلطان محمود جیسا پاور پالیٹکس کا گھاگ کھلاڑی اور ماضی میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والا شخص قانون ساز اسمبلی میں موجود رہا تو نئے وزیراعظم کے لیے کافی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔’
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بیرسٹر سلطان کی بطور صدارتی امیدوران نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بییرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔
وزیرِاعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا نیا صدر نامزد کر دیا۔#KashmirKaptaanKa pic.twitter.com/VQXP7MS9xw
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) August 11, 2021
ان کے بقول وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹرسلطان محمود کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود کا کشمیر کی سیاست میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود آزاد جموں وکشمیر کےنئے صدر ہوں گے:وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور
آزاد جموں وکشمیر کے نئے صدر کا انتخاب17اگست کوہوگا
آزاد جموں وکشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جائیں گے
آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب صدر24اگست کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے pic.twitter.com/pX89H0Z9bR— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 11, 2021