ٹیلی نار نے آزاد کشمیر میں فوری جی سروس باقاعدہ شروع کر دی

ٹیلی نار پاکستان نے آزاد کشمیر میں فور جی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یوں ٹیلی پاکستان خطے میں فور جی سروس شروع کرنے والا پہلا نیٹ ورک بن گیا ہے۔
تاہم آزاد کشمیر کے کئی علاقے ابھی بھی اس سروس سے محروم ہیں۔ فور جی سروس کے باقاعدہ اجرا کی افتتاحی تقریب مظفرآباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب تسلیلہ پی ہیوچ وی پی چیف پیپل اینڈ سسٹین ایبلٹی آفیسر ٹیلی نار گروپ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان خطے میں سرمایہ کاری سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صف اول کی ٹیلی کام کمپنی نے خطے میں فور جی سروس کا، آغاز کر کے سیاحت کے فروغ کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں