آزادکشمیر کی یونیورسٹیز کے معیار کو بہتر بنائیں گے،صدرریاست

درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آزادکشمیر کی پانچ یونیورسٹیز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کریں گے ۔ اس سلسلہ میں اُن کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
میں جب وزیراعظم تھا تو میں نے اپنے دورِ حکومت میں آزادکشمیر میں ایجوکیشن پیکج دیا تھا۔ جس کے تحت 400 سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا تھا۔ اسی طرح میں نے سدہنوتی میں کیڈٹ کالج پلندری کا قیام عمل میں لایا۔ میں نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی آزادکشمیر کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس بلوائی اور اِن سے پانچوں یونیورسٹیز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی لی۔

اسی طرح میں نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف پونچھ کی انفرادی بریفنگ بھی لی ہے جبکہ میں 25 نومبر کو وویمن یونیورسٹی باغ کے کانووکیشن میں بھی جا رہا ہوں جہاں پہ میں ان سے بھی یونیورسٹی کے معاملات پر بریفنگ لوں گا۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ایک استقبالیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آزادکشمیر کی پانچ یونیورسٹیز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کریں گے ۔ اس سلسلہ میں اُن کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

میں جب وزیراعظم تھا تو میں نے اپنے دورِ حکومت میں آزادکشمیر میں ایجوکیشن پیکج دیا تھا۔ جس کے تحت 400 سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا تھا۔ اسی طرح میں نے سدہنوتی میں کیڈٹ کالج پلندری کا قیام عمل میں لایا۔ میں نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی آزادکشمیر کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس بلوائی اور اِن سے پانچوں یونیورسٹیز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں