تنظیمیں

تنظیمیں تحلیل، شاہ غلام قادر(ن) لیگ کے چیف آرگنائزر ہوں گے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کی تمام تنظیمیں تحلیل کرتے ہوئے 15رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی ہے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ شاہ غلام قادر ہونگے۔

ذوالفقار علی ملک کوآرڈینیٹرآرگنائزنگ کمیٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے دستخط سے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کی مرکزی تنظیم ، ڈویژن، ضلعی، تحصیل، حلقہ، یونین کونسل، ونگز اور اوورسیز سمیت تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔

شاہ غلام قادر کی سربراہی میں قائم15رکنی کمیٹی کے ممبران میں راجہ محمد فاروق حیدر خان، چوہدری طارق فاروق، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد عزیز، ڈاکٹر محمد نجیب نقی، محترمہ نورین عارف، بیرسٹر افتخار گیلانی، راجہ نصیر احمد خان، چوہدری محمد سعید، ڈاکٹر مصطفی بشیر، راجہ محمد صدیق خان، سیّد شوکت علی شاہ، سردار عبدالخالق وصی شامل ہیں جبکہ ذوالفقار علی ملک آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہونگے۔ آرگنائزنگ کمیٹی دو ماہ کے اندر ڈویژن، ڈسٹرکٹ،حلقہ جات، یونین کونسل، وارڈز اور پولنگ اسٹیشن کے بنیاد پرتنظیم سازی مکمل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں