وادیء نیلم کے عوام نے سنہری قربانیاں دی ہیں جو تاریخ کا حصہ ہیں۔ شاہ غلام قادر

مظفرآباد(کشمیر لنک نیوز )آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے بھارتی افواج کی جانب سے وادیء نیلم میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے جس میں 2خواتین شہید اور بیشتر افراد زخمی ہو چُکے ہیں۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کا عالمی طاقتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت سول آبادی کو نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بدترین مظالم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ وادیء نیلم کے عوام نے سنہری قربانیاں دی ہیں جو تاریخ کا حصہ ہیں۔ شہداء کی قُربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ بھارتی افواج کی دہشت گردی کشمیری عوام کی آزادی سلب کرنے کے لیے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، کشمیری عوام کو جلد آزاد ی ملے گی۔ سپیکر اسمبلی نے وادیء نیلم میں 2خواتین شہداء کے بلندی ء درجات اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دُعا کی۔ سپیکر اسمبلی نے زخمی افراد کے علاج معالجہ کی ہدایت کی ہے۔ اُنہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے صدمے و دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں