ملزم

ملزم نے شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا دیا

اوکاڑہ میں لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑے کے بعد ملزم نے شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نعیم نے چند روز قبل اللہ یار نامی شخص کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی، اللہ یار کے منع کرنے پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کی شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر سے ٹکرا دیا، گھر کی دیوار گرنے سے شادی کی تقریب میں شریک ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

صدر دیپالپور پولیس نے ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں