آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی زیر نگرانی ہونے والے پولیس مقابلے میں بلال گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں پولیس ٹیم پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ تعاقب پر ڈاکو تھانہ روات کی حدود میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں گھس گئے۔
بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں پولیس مقابلہ
دو ڈاکو ہلاک، اسلام آباد پولیس ATS کے تین جوان زخمی۔
ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔#IslamabadPolice
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 18, 2021
ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر کو گھیرے میں لیا تو ڈاکوؤں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے مزید 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیز ایٹ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی تک ملزمان سے 3 بار فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن کی خود نگرانی کرتا رہا۔
اسلام آبادپولیس مقابلہ
آئی جی اسلام آباد کا پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان۔
آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، شدید زخمی پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا۔@ahsanpsp pic.twitter.com/NBz7Eg07nn
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 18, 2021
احسن یونس کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں میں بلال گینگ کے واجد اور ارشد شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔