اوآئی سی

پاکستان میں اوآئی سی کانفرنس سے بھارت پرسفارتی دبائوبڑھے گا

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ،موسٹ سینئر وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا انعقاد وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور سفارتی محاذ پر بین الاقوامی کامیابی کا ثبوت ہے۔

سترویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں جہاں مسلم امہ کو درپیش مسائل زیر بحث آئیں گے وہاں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات بھی ایک بار پھر زیر بحث آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت قائم حکومت نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے اسلام آباد میں انعقاد کے لیے کامیاب سفارتی مہم چلائی اور مسلم امہ کے لیے ایک بار پھر قائدانہ کردار ادا کیا۔ یہ عمران خان کی مسلم ممالک میں پذیرائی اور اعتماد کی علامت ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر عالمی برادری کے ساتھ ہر معاملے میں پیش پیش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا معاملہ ہو یا وبائی امراض پر کنٹرول کی مہم، پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کردار ادا کیا ہے خصوصا اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی میں پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت اور تمام اراکین کے لیے قابل قبول رہا ہے۔ عمران خان وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی موجودہ وزرائے خارجہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر کئی محاذوں پر چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

ایسے حالات میں عالمی برادری کے سامنے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے پلیٹ فارم سے پاکستان اپنا مقف بہتر انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کر ے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی برادری میں اہم مقام ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس عمران خان کی کاوشوں سے ہی اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس کانفرنس میں کشمیری عوام کے بنیادی حق خودارادیت کے حوالے سے او آئی سی کا مقف ایک بار پھر اجاگر ہو گا جو بھارت پر سفارتی دبا بڑھانے کا باعث بنے گا۔ کشمیری عوام کو اس کانفرنس سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں