کنول مطلوب

کنول مطلوب کے قاتل رعایت کے مستحق نہیں: فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنول مطلوب کے قاتل رعایت کے مستحق نہیں ۔

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن نے تاریخ ساز قانون سازی کے ذریعے ایسے قبیح فعل میں ملوث افراد کو مختصر مدت میں عبرت ناک سزا دینے کا قانون پاس کیا جس کے باعث 60 دنوں میں یہ سارا عمل مکمل ہوگا اور اس کی سزا موت رکھی گئی ہے۔ ہماری حکومت نے یتیم بچوں، بیوہ عورتوں، طلاق یافتہ بے سہارا عورتوں کی کفالت کے لیے بھی قانون بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈیال واقعے پر دل دکھی ہے بیرون ملک گیا تھا گھر واپسی سے پہلے اس لیے یہاں آیا کہ خود بھی بیٹیوں والا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کٹھار دلاور خان ڈڈیال میں درندہ صفت شخص کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کنول کے گھر اس کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے معصوم کنول کے گھر آمد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورکے بنائے قانون سے امید ہوچلی ہے کہ اب ہمیں بروقت انصاف ملے گا اور مجرم کو ایسی عبرتناک سزا ملے گی ۔

راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مسلم لیگ ن ڈڈیال سٹی کے صدروقار میر کی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کے کارکنوں ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی خصوصی شفقت سے ہم نے 5 سالوں میں اپنے آئینی ترقیاتی اورانتظامی و مالیاتی اہداف مکمل کیے ہرشعبہ زندگی میں اپنے وعدوں اور منشور پر عمل کیا اور آج اس کے اثرات واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں