وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے عوام روایتی جماعتوں کی قیادت سے اُکتاچکے۔ لیگی رہنماراجہ عبدالقیوم ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل،جائزمقام دینگے،گنڈاپور،تنویرالیاس
آزاد کشمیر بھر میں حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نفاذ اور گڈ گورننس کے اقدامات کی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبہ روز اضافہ ہورہاہے۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ حکومت آزادکشمیر خطے کی تعمیر وترقی اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کررہی ہے۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقات کے دوران کوٹلی سے راجہ عبدالقیوم کی سربراہی میں تحریک انصاف میں ایک بڑے وفد کی شمولیت#PMAbdulQayyumNiazi pic.twitter.com/gkzwki3w73
— Prime Minister's Office, AJK (@PMOAJK) December 26, 2021
دیگر روایتی جماعتوں کی لیڈر شپ اور اس کے کردار سے عوام اکتا چکے ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے ساری توجہ اقتدار کے مزے لینے پر رکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی سے راجہ عبدالقیوم کی سربراہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈپور، صدرتحریک انصاف آزادکشمیر اور موسٹ سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور چیئر مین و زیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل لبریشن سیل ارشاد محمود بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نئے شامل ہونے والوںن لیگ برطانیہ کے سابق سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم،سپریم کورٹ بار کے سابق نائب صدر و ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس عقاب ہاشمی،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،راجہ محمد اقبال،راجہ ضیا،چوہدری صغیر،ماسٹر عزیز اوران کے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ پی ٹی آئی ایک فیملی کی طرح کام کرتی ہے۔
انہوں نے راجہ عبدالقیوم خان اور ان کے خاندان کی سیاسی اور سماجی خدمات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ طویل عرصے سے سیاسی اور سماجی میدان میں سرگرم ہیں اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور استفادہ کرے گی۔ وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر اور حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتی ہے جو وہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کررہے ہیں۔
امناز خان کوٹلی میں ڈیلی کشمیر لنک ڈاٹ کام کے نامہ نگار ہیں