وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس۔
اجلاس میں آزادکشمیر میں صحت کی سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے ماں بچے کے علاج اور وبائی امراض کیلئے خصوصی ہسپتالوں کے قیام، آزادکشمیر میں برن سینٹرکے قیام، طبی عملے کی ٹرانسفر پالیسی کو ریوائزکرنے، پونچھ میڈیکل کالج کی تعمیر اور ایل او سی کے لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ڈی ایچ کیو راولاکوٹ کے 50 ملین روپے کے فنڈز کی پلندری منتقلی کی تحقیقات کیلئے وزیر صحت کی سربراہی کی کمیٹی تشکیل دے دی جو حقائق کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریگی۔ کمیٹی میں محکمہ صحت اور فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے نمائندے شامل ہونگے۔ وزیراعظم نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ادویات مہیا کرنے والے کنٹرکٹرز کی بھی تفصیلات طلب کر لیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کریں گے اور احتساب اور خوداحتسابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اجلاس میں آزادکشمیر میں صحت کی سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے ماں بچے کے علاج اور وبائی امراض کیلئے خصوصی ہسپتالوں کے قیام، آزادکشمیر میں برن سینٹرکے قیام،
1/2#PMAbdulQayyumNiazi pic.twitter.com/KAj8QvA2Xh— Prime Minister's Office, AJK (@PMOAJK) December 9, 2021
عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیںصحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی خرابی برادشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ڈاکٹرز کی سوفیصد جائے تعیناتی پر حاضری، تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، سروسز کو بہتر بنانے، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، طبی عملے کو سہولیات کی فراہمی اور انصاف صحت سہولت کارڈ کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیاں اہم ہیں، انسانی جانوں سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایسا نہیں چلے گا کہ کوئی تنخواہ سرکار کے خزانے سے لے اور کام پرائیویٹ کرے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے اور ادوایات کی عدم دستیابی پر ہسپتال انچارج کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹرنثار انصر ابدالی، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل احسن الطاف، ڈی جی صحت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔