کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نےhttps://dailykashmirlink.com/archives/63619 دورہ پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔