بھارتی

بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدر سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ جن کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سارو گنگولی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے بہت زیادہ سفر کر رہے تھے، اس لیے انہیں کورونا کی ڈبل ویکسین لگائی گئی تھی۔

49 سالہ بی سی سی آئی کے صدر کا ٹیست مثبت آنے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گنگولی کو ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔

اس سال یہ تیسرا موقع ہے جب سارو گنگولی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جنوری کے شروع میں انہیں سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔ جہاں دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص ہوئی اور ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

چند ہفتوں بعد انہوں دوبارہ سینے میں درد کے باعث اسپتال لے جایا گیا، اور ان کو دو سٹنٹ لگائے گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں