جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرا دی۔
جرمن ادارے نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کرائی۔ بی ایم ڈبلیو میں رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔
بی ایم ڈبلیو کی ریسرچ انجینئر سٹیلا کلارک نے گاڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ای انک ٹیکنالوجی کے استعمال سے توانائی کی بچت کرتے ہوئے رنگ تبدیل کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایسا مواد لیا، جو ایک موٹا کاغذ ہے، اور ہمارا چیلنج یہ تھا کہ ہم اسے اپنی کاروں کی طرح تھری ڈی ماڈل پر لائیں۔
موبائل ایپ سے کنٹرول ہونے والے الیکٹریکل سگنلز ملتے ہی یہ مواد مختلف رنگوں کو(کار کی) سطح پر لے آتا ہے، جس کی وجہ سے کار کا رنگ یا ڈیزائن تبدیل ہوجاتا ہے، جیسے کہ ریسنگ کار پر بنی ترچھی دھاریاں۔