کشمیر

کشمیرمیں سیاحت کےفروغ کیلئے ٹورازم اتھارٹی قائم کرنےکااعلان

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سنیئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیرمیں سیاحت کےفروغ کیلئے ٹورازم اتھارٹی قائم کریں گے۔ پی ٹی آئی سٹیٹس کو توڑ کر بر سر اقتدار آئی ہے عوام کو ضرور ریلیف ملے گا۔

عوام دوست وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران عوام کو 1200ارب کا ریلیف دیا۔ عمران خان محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے بیرون ملک کرکٹ کھیلی اور پیسہ کما کر پاکستان لایا۔ میں نے خود عمران خان کو ڈالڈے کے ڈبے میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے چندہ کرتے دیکھا۔

ملک سے مہنگا ئی کے خاتمے کے لئے کام ہو رہا ہے عوام کو ضرور ریلیف ملے گا۔ آزاد کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے بہت پوٹینشل ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے ٹورازم اتھارٹی قائم کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں مزید سیاحتی مقامات کھل جانے سے مری کا لوڈ کم ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ملانے کے لئے شونٹھر ٹنل کی تعمیرکا اعلان کیا ہے۔

شونٹھر ٹنل آزادکشمیر گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور اسلام آباد کے لئے سی پیک کے منصوبوں میں سب سے اہم ہے۔ تعمیر کے شونٹھر ٹنل استور کے راستے شاہراہ ریشم تک رسائی کا ذریعہ بنے گی اور چلاس اور استور کے لوگوں کے لئے سفر12 گھنٹے کم ہو جائے گا۔ جبکہ دفاعی اعتبار سے بھی یہ ٹنل اہمیت کی حامل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاکشمیر کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتر ے گی۔ موسٹ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں ون ونڈو آپریشن کے تحت سر مایہ کاروں کو سر مایہ کاری کے مواقع مہیا کریں گے۔

آزاد کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کے لئے 370ارب اور آزادکشمیر کے لئے 500ارب کے فنڈز کا اعلان کیا ہے۔ سیاحوں کو سہولیات مہیاکرنا حکومت کا فرض ہے۔

میگا ترقیاتی پیکیج کے فنڈز مرحلہ وار آزاد کشمیر کو دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مری کا حادثہ المناک ہے اس کے ذمہ داران کا تعین ہونا چا ہیے۔ایک سوال کے جواب میں سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مزید سیاحتی مقامات کھل جانے سے مری کا لوڈ کم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں