پی

پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنی جماعت اورحکومت مخالف احتجاجی دھرنا

پارٹی مخالف اقدامات، کارکن کش پالیسی اور خلاف میرٹ فیصلے پی ٹی آئی آزاد کشمیر پونچھ کے کارکنان کا پارٹی قیادت اور اپنی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے مرکزی اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

نظریاتی کارکنان کا سیاسی استحصال بند کیا جائے، کارکنوں کا مطالبہ۔ شرکاء نے نامنظور نامنظور سرمایہ دارا نا منظور کے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت کےپارٹی مخالف اقدامات، کارکن کش پالیسی خلاف میرٹ فیصلے تحریک انصاف آزاد کشمیر پونچھ کے کارکنان نے پارٹی قیادت اور اپنی جماعت کی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے مرکزی دفتر اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع پونچھ حلقہ تین اور پانچ کے کارکنان شامل تھے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی لوگوں کو جنہوں نے پارٹی کے خلاف الیکشن لڑا ان کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔اس وقت تک نظریاتی کارکنان کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ ان کارکنان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جو گزشتہ دس سالوں سے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

پارٹی صدر اور وزیر اعظم اپنے ذاتی تعلقات کو فروغ دے کر نظریاتی کارکنان جو عمران خان کے ویژن کو آزاد کشمیر کے کونے کونے تک پہنچاتے رہے اور اپوزیشن میں رہے۔
اس وقت تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو نوجوانوں کو امید جاگی کہ اب ہماری سیاسی ایڈجسٹمنٹ ہو گی لیکن جماعتی قیادت اور حکومت نے سائیڈ پر لگا دیا ہے۔ جس سے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا گراف گر رہا ہے۔

شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی قیادت نے تحریک جوانان پاکستان کے ڈاکٹر عرفان اشرف کو ڈی جی کشمیر کلچرل اکیڈمی لگایا۔ مسلم کانفرنس نظریاتی گروپ کے نشاط اکبر کو ضلع زکوۃ کونسل کا چئیرمین لگایا۔ اس کے علاوہ پورے آزادکشمیر میں نظریاتی کارکنان کا استحصال ہو رہا ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔
ہمارا مطالبہ غیر جماعتی ایڈجسمنٹس کو روکا جائے اورسیاسی استحصال بند کیا جائے۔

شرکاء نے نامنظور نامنظور سرمایہ دارا نا منظور کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں